New Year Urdu | نئے مہینے کے استقبال کا اسلامی طریق

نئے مہینے کے استقبال کا اسلامی طریقہ


 ”نئے سال “کی ابتداء ہو یا ”نئے مہینے“ کی، اس کی ابتداء کا مسنون طریقہ شریعت میں یہ ہے کہ مہینے کے اختتام پر نئے مہینے کے چاندکو دیکھنے کا اہتمام کیا جائے، یہ عمل مسنون ہے، اور جب چاند نظر آجائے تو نیاچاند دیکھنے کی دعا بھی پڑھی جائے، یہ بھی مسنون ہے.

اس مسنون طریقے کے اپنانے میں اور دعاوٴں کا اہتمام کرنے میں ہی برکت، حفاظت اورثواب ہے، ہمیں فضول قسم کی رسومات اور خرافات سے بچتے ہوئے اسی کااہتمام کرکے سچے مسلمان اور محب نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کاثبوت دیناچاہیے. 

*نیا چاند دیکھتے وقت کی مسنون دعا:*

”اللھم أَھِلَّہ علینا بالیُمْنِ والإِیْمَانِ والسَّلامَةِ والإِسلامِ، ربِّيْ ورَبُّکَ اللّٰہ“․ (مسند أحمد بن حنبل)
مفتی یاسر امان قاسمی
   احمد آباد گجرات

Post a Comment

0 Comments