New Year Urdu | نئے اسلامی سال کی شروعات

نئے اسلامی سال کی شروعات

 محرم کا مہینہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے ،کتنے ہی پڑھے لکھے ،دیندار لوگ ایسے ہیں، جنھیں اسلامی سال کے بارے میں معلوم ہی نہیں؛ جب کہ انگریزی سال ، اس کے مہینوں کے نام اور اس کی تاریخ ہر کسی کومعلوم ہوتی ہے، جب جب انگریزی سال کے پہلے مہینے جنوری کی شروعات ہوتی ہے تو وہ خوشیاں بھی مناتے ہیں، خوب ہلّہ، شور کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ اس طریقے سے نئے سال کی شروعات کرتے ہیں۔

نئے اسلامی سال کی شروعات

 اس موقع پر ہم کو غور یہ کرنا ہے کہ ”نیو ائیر“ (New Year) کی اس طریقہ پر شروعات ہم نے کہاں سے لی؟! ہمارے لیے تو ”نیوائیر“ کی شروعات محرم الحرام کے بابرکت مہینہ سے ہوتی ہے، ایک جنوری سے نہیں، اور کیونکہ ہم مسلمان زندگی گزارنے کے طریقوں میں ایک مکمل تہذیب ( culture) کے مالک ہیں؛اس لیے ہمیں غیروں کا طریقہ نہیں اپنانا چاہیے، بلکہ ہمیں اسلامی طریقہ سے اسلامی سال کا استقبال / سواگت / welcome کرنا چاہیے۔

مفتی یاسر امان قاسمی
   احمد آباد گجرات

Post a Comment

0 Comments